Advertisement

وفاقی حکومت کے پی کے میں جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے ہرممکن مدد فراہم کرے گی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ اور جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے پارلیمینٹیرینز کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر اراکین کی استدعا پر وزیر اعظم نے سوات موٹر وے کی مزید توسیع کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

وزیر اعظم نے صاحب زادہ محبوب سلطان کی استدعا پر جھنگ میں نئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی تعمیر اور شفیق آرائیں کی استدعا پر لودھراں بائی پاس کی تعمیر کی یقین دہانی کروائی۔

شفیق آرائیں نے ملتان لودھراں بائی پاس روڈ کی آپ گریڈیشن پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حیدر علی نے کے پی کے اور سوات میں سیاحت کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

پرنس نواز الائی نے بٹ گرام میں گرڈ سٹیشن اور روڈ کی تعمیر کی منظوری پر ان کا شکریہ ادا کیا جس سے یہاں سیاحت کے فروغ اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

اراکین کی استدعا پر وزیراعظم نے سروے آف پاکستان کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر بٹ گرام اور کوہستان کے اضلاع کی حد بندی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

یاد رہے کہ ملاقات میں وزیر سیفران صاحب زادہ محبوب سلطان،اراکین اسمبلی میاں شفیق آرائیں، ملک عمراسلم،محمد عامرسلطان، پرنس نواز الائی، حیدر علی خان، پنجاب کےصوبائی وزیرسرڈار آصف نکئی، ایم پی اے زبیر احمد شامل تھے جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version