کے ٹو مہم جوئی، علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کے دو ساتھی جون اسنوری اور جے پی موہر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
سرچ آپریشن کے لیے آرمی ایوی ایشن کے دو ہیلی کاپٹرز روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی سدپارہ اور ان کے ساتھی ممکنہ طور پر کے ٹو چوٹی سر کرکے واپس آتے ہوئے لاپتہ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کے کے ٹو چوٹی سر کرنے کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement