Advertisement

بالاکوٹ واقعے کے 2سال مکمل، وزیراعظم کا  پاک فوج کی بہادری کو سلام

بالاکوٹ واقعے کے 2سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بالاکوٹ واقعے کے 2 سال مکمل ہوچکے ہیں جو کہ پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کا یاد گار دن ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے کامیاب ردعمل پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بالا کوٹ کے 2 سال قبل کے واقعے پر ذمہ دار قوم ہونے کے ناطے ہم نے پورے عزم کےساتھ بروقت جواب دیا اور ساتھ ہی پاکستان نے پوری دنیا کو اپنے ذمہ دارانہ رویئے کا ثبوت بھی دیا ہے۔

‏وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو واپس بھیج کر ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کے لیے کھڑے ہیں اور ہم مذاکرات کے ذریعے تمام تنازعات کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version