Advertisement

دنیا، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو دیکھ رہی ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج دنیا، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو دیکھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے 27 فروری کے تاریخی دن کے حوالے سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے 27 فروری کو نپا تلا باوقار جواب دیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم امن کو ترجیح دیتی ہے لیکن اگر ہم پر جارحیت کی گئ اگر بالاکوٹ دوہرایا گیا تو یہ قوم اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی سرحد اور خود مختاری کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کے دو جہاز گرائے مگر کوشش کی کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبے کے تحت کرتار راہداری کو کھولا تاکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ، اپنے مقدس مقام پر ماتھا ٹیک سکیں  اور آج دنیا، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو دیکھ رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ قوم نے دیکھا کہ ہندوستان کے ڈی جی ایم و، پاکستان کے ڈی جی ایم و کیساتھ ہارٹ لاین پر رابطہ کرتے ہیں اور اچھے ماحول میں ہونیوالی اس گفتگو میں 2003 کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کا اعادہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کو پاکستان نے اسے فراخدلی سے قبول کیا ہے کیونکہ ہم اسے ایک اہم پیش رفت سمجھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت عالمی برادری نے اس پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، ڈائیلاگ سے کبھی کترایا نہیں ہے، پاکستان نے پہلے دن سے کہا کہ امن کی طرف آگے بڑھے کیونکہ کشمیریوں کے حقوق ہم پامال نہیں کر سکتے اور کشمیریوں کو ان کا حق مناسب طریقے سے دینا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گندم درآمداسکینڈل کی تحقیقات کامعاملہ؛ اگست2023 سےمارچ 2024کے اعدادوشمارپیش
اضافی گندم درآمداسکینڈل نہیں، انکوائری کمیٹی نےبلایا توضرورجاؤں گا، انوارالحق کاکڑ
فیض آباددھرناانکوائری کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
تمباکو کی مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 37 فیصد اضافے کی تجویز
او آئی سی اجلاس: اسحاق ڈار کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
وزیراعظم شہبازسریف کے بطور انچارج وزیر ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version