Advertisement

محترمہ آمنہ بلوچ کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ سے ملاقات

ملائشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ نے وزیر خارجہ کو ملائشیا اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ملائشیا کے مابین دو طرفہ تعلقات، یکساں مذہبی، ثقافتی اقدار پر استوار ہیں۔

 مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی کثیر تعداد ملائشیا میں مقیم ہے جو ملائشیا کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو ملائشیا میں مقیم پاکستانی ورکرز کی فلاح و بہود کا خصوصی خیال رکھنے اور ان کو درپیش مسائل کے جلد ازالے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر خارجہ نے کرونا عالمی وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے اور محدود وسائل کے باوجود بھرپور معاونت فراہم کرنے پر محترمہ آمنہ بلوچ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور ملائشیا کے مابین مختلف شعبوں میں دو طرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے مزید کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ملائشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ نے توصیفی کلمات اور حوصلہ افزائی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version