Advertisement

شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار 5 دہشتگردوں نے عدالت میں اقرار جرم کرلیا

کراچی کےعلاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار 5 دہشتگردوں نے عدالت میں اقرار جرم کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں 8 فروری کو ہونے  والے مقابلے میں گرفتار دہشتگردو نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جر م کرلیا جس کے بعد دہشتگردو کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  گرفتار ہونے والے پانچوں دہشتگردو نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرواتے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔

گرفتار دہشتگردو نے ماضی میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  دہشتگردو کے خلاف بنائی گئی جے آئی ٹی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ رواں ماہ 8 تاریخ کو  شاہ لطیف تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے   میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پانچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دہشتگردوں نے سندھ اسمبلی کو بارودی مواد سے  اڑانے  کا منصوبہ بنایا تھا، دہشتگردوں کے قبضے سے بارود سے بھرا رکشہ بھی برآمد ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردو کے حوالے سے جلد وفاقی  وزیر داخلہ اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version