Advertisement

نوجوان نسل پر سرمایہ کاری پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائے گی، صدر مملکت

ترقی یافتہ ملک

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر نوجوان نسل پر سرمایہ کاری کی جائے تو پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹرعارف علوی نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جدید علوم کے حصول پر توجہ دینا ہوگی اور مصنوعی ذہانت، سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبوں میں آگے بڑھنا ہوگا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تعلیمی ادارے صنعت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے افرادی قوت فراہم کرنے لگیں تو نہ صرف نوجوانوں کو موزوں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ اس سے صنعت کی ترقی کے امکانات بھی پیدا ہوں گے، اس مقصد کے لئے ان کے مابین روابط کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ان کا خواب اور دعا ہے کہ پاکستان ایک ترقی یافتہ اور طاقتور ملک بنے، اس کے لئے ان کے ذہن میں جس شعبے کا تصور سب سے پہلے آتا ہے وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شعبہ میں آگے بڑھنے کے شاندار امکانات ہیں اور یہ مجموعی ترقی کے نئے راستے کھولنے کا بھی اہم ذریعہ ہے۔

Advertisement

صدر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں دنیا میں اپنا مقام بنانے کے لئے علم و ہنر کے ساتھ ساتھ خود کو معاشی لحاظ سے بھی مضبوط بنانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version