Advertisement

اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، عمران خان آپ کا یوم حساب شروع ہوگیا، حمزہ شہباز

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، عمران خان آپ کا یوم حساب شروع ہوگیا ہے۔

رہائی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اس جعلی حکومت کو بنے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں، شریف فیملی نےعمران نیازی کی انتقامی کارروائی کا سامنا کیا، آج پوری قوم نے اس احتساب کے تماشے کا منطقی انجام دیکھ لیا، نوازشریف کے سپاہیوں کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ بدترین انتقام کے باوجود نواز شریف، شہبازشریف کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، رانا ثنااللہ کے خلاف کچھ نہ ملا تو ہیروئن کا کیس ڈال دیا گیا، ان کےانتقام کی آگ ٹھنڈے ہونے کا نام نہیں لےرہی، ن لیگ کی قیادت پر مفروضوں پر مبنی الزامات لگاتے ہیں، حکمرانوں کو ہمارے خلاف کچھ نہیں ملتا تو منہگائی کرکے غصہ عوام پر اتارتے ہیں۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ تین سال میں حکمران پاکستانی قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے، بنی گالا میں بیٹھ کرغریب کی جھونپڑی گرادینے کا حکم دے دیا جاتا ہے، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، عمران خان آپ کا یوم حساب شروع ہوگیا، ترقی کا نیا سفر شروع کرنے کیلئے نواز شریف کو آنا اورنیازی کو جانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر ریفارمز کا ایجنڈا وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیر قانون
پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی دو طرفہ مشق انسپائرڈ یونین 2024 کا انعقاد
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا
وزیراعلیٰ مریم نواز کا بغیر لائسنس والے میڈیکل اسٹورز کیخلاف کارروائی کا حکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version