Advertisement

وزیر خارجہ کی قاہرہ میں مصر کے صدر سے ملاقات

ترکی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قاہرہ میں مصر کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا، خطے میں امن و امان کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں، پاکستان جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے اور کشمیر میں بھارتی مظالم سلامتی کونسل قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک میں یکساں مذہبی اقدار کی بنیاد پر برادرانہ تعلقات ہیں۔

Advertisement

علاہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قاہرہ میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے بہت امکانات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version