Advertisement

حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا مفاد ہے، وزیراعظم

PM IK chaired a meeting on Economic policies and relief

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا مفاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ سب سے زیادہ غریب طبقات پر پڑتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ درآمد شدہ کھانے پینے کی مختلف اشیاء پر عائد ٹیکسز میں بھی کمی لانے کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی جائیں جس میں عوام بالخصوص غریب اور مڈل کلاس کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ غریب عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاہم مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غریب عوام سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔

اجلاس میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، عبدالرزاق داؤد سمیت ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سٹیٹ بنک  ڈاکٹر رضا باقر، ڈاکٹر وقار مسعود، ندیم بابر، تابش گوہر  اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہمی سمیت احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version