Advertisement

پاکستان اور بھارت کا کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عملدرآمد پر اتفاق

آئی ایس پی آر

پاکستا ن اور بھارت  کے درمیان کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے ہاٹ لائن پر رابطے میں ایل او سی اور دیگر تمام سیکٹرز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں اطراف کے درمیان ایسے کور ایشوز اور تحفظات حل کرنے پر اتفاق کیا گیاجو امن کو متاثر اور تشدد میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

گفتگو میں کنٹرول لائن اور دیگر تمام سیکٹرز میں جنگ بندی کے معاہدوں اور مفاہمتوں پر سختی سے عمل پیرا ہونےکے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں اطراف سے ہاٹ لائن رابطے قائم رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیااور غیر متوقع صورتحال اور غلط فہمیوں کو بارڈر فلیگ میٹنگز کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

Advertisement

اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے  بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ   بھارت کی جانب سے 2014سے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف وزریوں میں تیزی آئی جس سے 310 شہری شہیداور1600کےقریب زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے ہاٹ لائن رابطے کی تمام تر تفصیلات  بول نیوز سے شیئر کیں۔

انہوں نے گفتگو  کے دوران  پاک بھارت ڈی جی ایم اوز رابطے کی تاریخ سے متعلق بتایا کہ ہاٹ لائن پررابطہ1987سےجاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version