بحری مشق امن کثیرالجہتی خطرات کے خلاف متحدہ عزم کی مظہر ہے، کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل
کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ بحری مشق امن علاقائی ہم آہنگی، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور کثیرالجہتی خطرات کے خلاف متحدہ عزم کی مظہر ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے تحت ہونے والی کثیرالقومی بحری مشق امن کی میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے فلیٹ ہیڈکوارٹرز کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاک بحریہ 2007 سے امن مشقوں کا انعقاد کر رہی ہے جس میں تقریبا 45 ممالک کی بحری افواج شرکت کر رہی ہیں۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لئے مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی بحری مشق امن معلومات کے تبادلے، باہمی اتفاق رائے اور مشترکہ بحری مفادات کو اجاگر کرنے کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News