Advertisement

پاک بحریہ کی روسی اور سری لنکن بحری افواج کے ساتھ مشترکہ مشقیں

مشق امن-21 کے اختتام پر پاک بحریہ کی روسی اور سری لنکن بحری افواج کے ساتھ مشترکہ مشقیں منعقد کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  پاک بحریہ کی روسی اور سری لنکن بحری افواج کے ساتھ دو طرفہ مشقیں شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اور روسی بحری جہازوں کے مابین مشق عریبین مون سون2021 اس سلسلے کی تیسری مشق ہے۔

سری لنکن بحری جہازوں کے ساتھ مشق لائن اسٹار-2 منعقد کی گئی۔

دوطرفہ مشقوں میں پاک بحریہ اور فضائیہ کے فضائی اثاثوں نے بھی شرکت کی۔

مشقوں میں اینٹی سرفیس،اینٹی ائیر وارفئیر اور کثیر الجہتی میری ٹائم خطرات سے نبرد آزما ہونے کی مشق کی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کی بحری افواج کے ساتھ دو طرفہ مشقیں خطے میں محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ اور توازن کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا اظہار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version