Advertisement

ازبکستان میں پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے كام کریں، صدر عارف علوی

عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے ہدایت کی ہے کہ ازبکستان میں پاکستانی تیار شدہ مصنوعات ،دوائیں اور خدمات کی برآمدات بڑھانے کیلئے كام کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ازبکستان میں پاکستان کے نامزد سفیر سید علی اسد گیلانی کی ملاقات ہوئی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیاست، تجارت، معیشت اور ثقافت سمیت باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ سیاست، تجارت، معیشت اور ثقافت سمیت باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے، دوطرفہ اہمیت کے معاملات، علاقائی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت کرنا ہوگی۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی دوروں ، پارلیمانی تبادلوں اور وزارتی رابطوں کی ضرورت ہے۔

Advertisement

صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور ازبکستان كے ساتھ ثقافتی روابط کو تقویت دینے کے لئے کام کیا جائے، دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے پارلیمانی تبادلوں کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version