Advertisement

طلباء کی تنظیم سازی کے حق میں نہیں، وفاقی وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ میں طلباء کی تنظیم سازی کے حق میں  نہیں مگر اس کو برداشت کرنا ختم نہیں کیا جا سکتا ۔

تفصیلات کے مطابق انتہا پسندی کے چیلنجز کے علمی جواب پر قائد اعظم یونیورسٹی  میں وائس چانسلرز  کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر تعلیم شفقت محمود کا  کہنا تھاکہ  کورونا کے بعد یہ پہلی نان ورچوئل کانفرنس ہے ۔

شفقت محمود نے کہا کہ شدت پسندی کے کئی پہلو ہیں۔ یونیورسٹیز میں بیانیے پروان چڑھتے ہیں، ان بیانیوں  میں قوت یونینز کی شکل اختیار کر جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے کے بیانیے کو برداشت کرنا اصل تحمل مزاجی ہے۔ طلباء کی تنظیم سازی کے حق میں  نہیں مگر اس کو برداشت کرنا ختم نہیں کیا جا سکتا ۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ  تنظمیوں کو برادری کے بجائے مثبت سرگرمیوں کے ساتھ جوڑا جائے۔ طلباء کی سرگرمیاں ہونی چاہئیں، بامقصد طریقے سے ان تنظیموں کو استعمال میں لایا جائے ۔

Advertisement

اس سے قبل وفاقی تعلیمی بورڈ میں مدارس کے طلباءمیں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ان کا کہنا  تھا کہ  حکومت نے دینی مدارس کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارا مشن تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ  یکساں تعلیمی نظام سے معاشرے میں تقسیم ختم ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version