Advertisement

یوسف رضاگیلانی چیئرمین سینیٹ کاالیکشن جیتیں گے، ناصرشاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدواریوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کاالیکشن جیتیں گے۔

بول نیوز کے پروگرام ’بس بہت ہوگیامیں ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ    اپوزیشن کےپاس عددی اکثریت ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ  سینیٹ الیکشن کاٹکٹ دینےپرپی ٹی آئی ارکان نےاعتراضات کیےتھے۔ پی ٹی آئی ارکان نےکہاتھااعتراض والےامیدوارکوووٹ نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی والوں نےجی ڈی اےکےرکن کوووٹ نہیں دیے۔ صادق سنجرانی کےچیئرمین بنتےوقت ان کا ضمیرکہاں تھا۔

Advertisement

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ  سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوارکواکثریت حاصل ہے۔ امیدہےیوسف رضاگیلانی چیئرمین سینیٹ کےالیکشن میں کامیاب ہوں گے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ  جس دن پی ٹی آئی نےامیدوارنامزدکیےاسی دن اختلافات سامنےآئے۔ ان کے  2اراکین کھل کر سامنے آئے اورہمیں ووٹ دیا۔

ان کا مزید کہنا  تھا کہ  شبلی فراڈکےہرحربہ استعمال کرنےکےبیان کاالیکشن کمیشن نوٹس لے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ  حفیظ شیخ قابل احترام ہیں مگران کی  نامزدگی پرعامرلیاقت نےاختلاف کیا۔ سندھ میں ظاہری طور پر ان کے اراکین نےفیصل واوڈا پراعتراضات کئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version