Advertisement

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس پر صوبائی حکومتوں کی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق ضلع وسطی کی مختلف یوسیز اور سب ڈویژن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا جو کہ  6 اپریل تک نافذ رہے گا۔

احکامات کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن مخصوص گلیوں، گھروں پر نافذ ہوگا۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے سی ایریا اور سی ون ایریا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا جبکہ نارتھ کراچی کے سیکٹر2 ،سیکٹر  2 فائیو اے،  سیکٹر بی 14 میں بھی لاک ڈاؤن ہوگا۔

Advertisement

نارتھ کراچی کے سیکٹر7 ڈی اور 11 ڈی سمیت نارتھ ناظم آباد بلاک ایل اور بلاک این میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

یاد رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کراچی کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version