سپریم کورٹ، بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم جاری

سپریم کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن تین کو آئین سے متصادم قرار دے کر پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتحابات سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ہے۔
دوران سماعت ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتحابات کرانے کے لیے تیار ہے، پنجاب حکومت چاہتی ہے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے تاہم معاملہ ابھی مشترکہ مفادات کونسل میں زیر التواء ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا باقی صوبوں میں بلدیاتی انتحاب کب ہورہے ہیں؟ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ باقی صوبوں کو مردم شماری پر اعتراضات ہیں اس لئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 24 مارچ کو ہونا تھا مگر اب وزیراعظم کو کروونا ہونے کی وجہ سے اجلاس 7 اپریل کو ہو گا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا پنجاب کی لوکل حکومتوں کو کیوں ختم کیا گیا؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب میں بلدیاتی حکومتوں کی میعاد دسمبر دوہزار اکیس تک تھی۔
بعدازاں عدالت نے لیگی رہنما دانیال عزیز کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

