ریلوے کی تباہی کا جو بھی ذمہ دار ہوگا اسکے خلاف ایکشن لیں گے، اعظم سواتی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے کی تباہی میں جو بھی افسر ذمہ دار ہوگا اسکے خلاف ایکشن لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے میں ایک طبقہ اچھے کام کو روکنے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم ان کرپٹ اور سیاہ بھیڑوں کو ریلوے سے نکالیں گے۔
اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے خسارے کو جلد ختم کرکے منافع بخش بنائیں گے کیونکہ ریلوے کی اراضی سے ورلڈ بینک کا قرضہ اتارا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریلوے تباہی کی حالت سے گزرا ہے لیکن اب اس ادارے کی بحالی کا کام شروع ہے کیونکہ وزیراعظم کا ویژن ہے کہ ریلوے ترقی کرے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے کے سفر کو سہولیات سے آراستہ کرینگے اور اسکے علاوہ سات ریلوے اسٹیشنوں کو ماڈرن طرز پر لیکر جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے قیمتی اراضی کا ریلوے کو فائدہ زیرو ہے لیکن جو کام پانچ سال میں پی ایس ڈی پی کے ذریعے ہوتا ہے وہ چھ ماہ میں ایف ڈبلیو او کے ذریعے کرینگے۔
اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ایم ایل ون ہمارا مستقبل ہے، چین کے سفیر سے اس معاملے پر دو اجلاس ہو چکے ہیں اور اس کے لئے پاکستان کی جانب سے ٹینڈرز بھی تیار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایم ایل ون کی سیکیورٹی کیلئے دس ہزار اہلکار مامور ہونگے اور اس سیکیوٹی میں چار ہزار چینی اور چھ ہزار پاکستانی سیکیورٹی اہلکار ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

