آگے بڑھنے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم معاشی، سیاسی اور معاشرتی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں اور آگے بڑھنے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے یوم پاکستان پر پیغام جاری کیا گیاہے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یوم پاکستان پر پیغام
پاکستان مساوات پر کھڑا ایک ملک اور اسلامی ممالک کے لیئے رول ماڈل صرف ایک ہی صورت میں بن سکتا ہے: بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari #PakistanResolutionDay
Advertisement— PPP (@MediaCellPPP) March 23, 2021
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہر ادارہ اپنے آئینی دائرہ کار و مینڈیٹ کے مطابق کام کرے۔
قائد عوام شہید بھٹو نے آزادی کے 25 سالوں کے بعد قوم کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا: بلاول بھٹو زرداری
تاکہ قرارداد پاکستان اور تحریکِ آزادی کے اغراض و مقاصد حاصل کیئے جاسکیں: بلاول بھٹو زرداری
Advertisementآگے بڑھنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ آئین کی بالادستی و حقیقی جمہوریت ہو: بلاول بھٹو زرداری
— PPP (@MediaCellPPP) March 23, 2021
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے قائداعظم اور ان کے رفقاء کی عظیم تعلیمات کو بھلا دیا جبکہ پاکستان مساوات پر کھڑا ایک ملک اور اسلامی ممالک کے لیئے رول ماڈل صرف ایک ہی صورت میں بن سکتا ہے کہ جب پاکستان حقیقی نظریئے پر عمل پیرا ہو جس کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

