پاک فضائیہ ہر چیلنج کے لیے تیار ہے، مجاہد انور خان

سابق ایئر چیف، ایئر مارشل ریٹائرڈ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہر چیلنج اور ہر مقابلے کے لئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر ایئر مارشل ریٹائرڈ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے اور ہم ہرقیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود ہم نے دفاعی مشقیں جاری رکھیں جس کے لئے پاک فضائیہ کے ہر سپاہی کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ 40 سال تک پاک فضائیہ میں خدمات انجام دینا میرے لئے باعث اعزاز ہے اور ہر شعبہ میں تعاون کے لئے اپنے اسٹاف کا شکرگزار ہوں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

