Advertisement

کروڑوں لوگوں کا روزگار پاکستان کی معیشت سے وابستہ ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت سے کروڑوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے لیکن صنعت اور عوام کی فلا ح دیکھنی ہے تو کبھی کبھی  سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی  معیشت کو ٹھیک کرنے  سے مشروط ہے۔

حماد اظہر نے یورو بانڈز کے حوالے سے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں اڑھائی ارب ڈالر بانڈز پر 5 ارب ڈالر کی بولیاں آئیں، جلد ہی سکوک بانڈ بھی جاری کریں گے لیکن تاریخ نہیں دے سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کا سامنا کیا لیکن اب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور زرمبادلہ ذخائر میں استحکام آیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو خود مختار کیا ہے اور اب اسٹیٹ بینک خودمختاری بل پارلیمنٹ  میں لیکر جائیں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیکسز چھوٹ میں عام آدمی کو فائدہ  ملے اور تمام پالیسیاں عوامی مفاد میں بنائی جائیں۔

حماد اظہر نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں  رمضان میں پہلے سے زیادہ اشیاء رکھیں گے کیونکہ گھی اور چینی کی قیمتوں میں پاکستان میں اضافہ ہوا ہے اور ہمیں عوام کی تکلیفوں کا احساس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version