امید ہے پاک فضائیہ بہترین کمانڈ کے تحت نئی بلندیوں کو چھوئے گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ امید ہے پاک فضائیہ بہترین کمانڈ کے تحت نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔
آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئر چیف ظہیر احمد بابر کو مبارکباد پیش کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاک فضائیہ بہترین کمانڈ کے تحت نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement