Advertisement

سپریم کورٹ نے 10 اپریل کو ڈسکہ میں ہونے والی پولنگ روک دی

سپریم کورٹ

سویلینز ٹرائل کیس: آرمی کے کام میں ایگزیکٹو کہاں سے آگیا؟ آئینی بینچ

سپریم کورٹ نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دس اپریل کو پولنگ نہ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این اے 75 ڈسکہ سے متعلق سماعت کی جس میں ن لیگی امیدروار کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل میں ضلع ڈسکہ کا مکمل نقشہ پیش کر دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈسکہ شہر کے 76 میں سے 34  پولنگ اسٹیشنز سے شکایات آئیں تھی اور 20  پریزائیڈنگ افسر بھی غائب ہوئے۔

وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل پر جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا  سوال یہ ہے کہ پولنگ کے دن کون اور کیوں یہ مسائل پیدا کرتا رہا؟ کیا ایک امیدوار طاقتور تھا اس لیے دوسرے نے یہ حرکات کروائیں؟

جسٹس نے مزید کہا کہ آپ کو ثابت کرنا ہے کہ تیئس  پولنگ اسٹیشن کی شکایت پر پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کیوں ضروری ہیں۔

Advertisement

عدالت نے فیصلے میں قراردیا کہ کیس کی مزید سماعت بینچ کی دستیابی سے مشروط ہے جیسے ہی بینچ دستیاب ہو گا کیس سماعت کیلئے مقرر ہوجائے گا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ  موجودہ کیس کے فیصلے میں وقت درکار ہے اور سلمان اکرم راجا کے دلائل ابھی جاری ہیں جبکہ نوشین افتخار کے علاوہ باقی فریقین کو بھی سننا ہے۔

کیس پر مزید سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version