Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسینیشن کاؤنٹرز کا دورہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسینیشن کاؤنٹرز کا دورہ کیا ہے۔

دورہ کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا اور ایکسپو سینٹر میں بزرگ شہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہا جبکہ بزرگ شہریوں نے ایکسپو سینٹر میں مہیا کی گئی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسینیشن کیلئے آئے بزرگ شہریوں سے سہولتوں کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی حالیہ لہر خطرناک صورتحال اختیار کر رہی ہے جس کے لئے حکومت نے عوام کی زندگیو ں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عوامی اجتماعات کرنا کوئی دانش مندی نہیں ہے اور ذاتی مفادات کی خاطر زندگیوں سے کھیلنا سنگدلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر
ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں خطرناک اضافہ، رواں سال 176 برڈ ہٹس رپورٹ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات شدید، وزیراعظم نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version