دھونس دھاندلی سے فیصلہ بدلنے کی کوشش سے کچھ نہیں ہو گا، مریم نواز

مریم نواز کا کہنا ہے کہ دھونس دھاندلی سے فیصلہ بدلنے کی کوشش سے کچھ نہیں ہو گا۔
اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں پی ڈی ایم کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کرائے کے غنڈوں کا کامیابی سے مقابلہ کرنے پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کے بہادروں نے چند درجن غنڈوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ کارکنوں نے آج ثابت کیا کہ شیر شیر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھی تو غنڈہ گردی کرتی تھی اور اب بھی کر رہی ہے۔پی ٹی آئی کے غنڈوں نے مریم اورنگزیب پر حملہ کیا،مریم اورنگزیب پر حملے سے قوم کی ہر بیٹی کا سر شرم سے جھک گیا ۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندہ عوامی ہوتا ہے اور چور چور ہوتا ہے۔حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، بائیس کروڑ عوام ہاتھ میں جوتا لیے آپ پر حملے کے لیے تیار ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کے دن ہی ہار جیت کا فیصلہ ہو گیا تھا،اب دھونس دھاندلی سے فیصلہ بدلنے کی کوشش سے کچھ نہیں ہو گا۔ وزیراعظم نے بک جانے والے اراکین پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

