صدر عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
وازا مرضت فھوا یشفین
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے
AdvertisementI have tested positive for Covid-19. May Allah have mercy on all Covid affectees. Had 1st dose of vaccine، but antibodies start developing after 2nd dose that was due in a week. Please continue to be careful.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 29, 2021
اپنے پیغام میں عارف علوی نے مزید کہا کہ وہ کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لے چکے ہیں جبکہ دوسری ڈوز ایک ہفتے بعد لگنی تھی جس کے بعد اینٹی باڈیز بننا شروع ہوتی ہیں۔
صدر عارف علوی نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی اور کہا کہ دعا ہے کہ اللہ کورونا کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

