Advertisement

جھوٹے کیسز سے اپوزیشن کی کردار کشی کی جا رہی ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جھوٹے کیسز دائر کر کے اپوزیشن کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالتوں میں اپوزیشن اور مسلم لیگ ن کیخلاف جھوٹے کیسز دائر کئے گئے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اب تک نیب ریفرنس میں میرے خلاف مالی بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ہے لیکن ہمارا قصور پاکستان کی ترقی کو نیوٹرل گئیر سے نکالنا ہے اور ترقی کے منصوبے بنانا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اناڑی، جاہل اور ناکام حکومت نے دوبارہ ملک کو لوڈشیڈنگ میں دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس نالائق حکومت سے پاکستان کا ڈھانچہ تباہ ہورہا ہے اور چند افراد صرف اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں جس سے غریب مزید تباہی کی طرف جارہا ہے۔

Advertisement

احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت کو دنیا کے سامنے تماشا بنا دیا گیا ہے اور ہمارے اس وزیراعظم کو تقریر اور چندہ اکٹھا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی منافقت، جھوٹ اور دو غلا پن کھل کر سامنے آ گیا ہے کیونکہ عمران یہ کہتے نہیں تھکتے تھے کہ مولانا ڈیزل کرپٹ ہے اور اب کس منہ سے غفور حیدری کو پیش کش کر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان صرف ایک دھوکہ ہے اور نوجوان نسل کو اب عمران خان کے بہکاوے سے نکالنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version