Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ، صنعتوں  کو اضافی گیس فراہمی بند کرنے کا حکومتی فیصلہ بحال کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صنعتوں  کو اضافی گیس فراہمی بند کرنے کا حکومتی فیصلہ بحال کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 28 جنوری کے فیصلے کے تحت صنعتوں کو اضافی گیس کی فراہمی بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار مل گیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 61 صنعتوں کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ مزید حکم امتناع سے قومی خزانے کو نقصان برداشت کرنا پڑے گا، عدالت ایک دن کے معاشی نقصان کی بھی ذمہ داری نہیں لے سکتی۔

سیکرٹری پیٹرولیم ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا گیس ذخائر کا توازن برقرار رکھنے کے لیے دوہزار پانچ کی پالیسی کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس کو صرف ضرورت کے مطابق  گیس فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہاگردشی قرضہ سٹے آرڈر سے بڑھا تو ہرجانہ ایسے سٹے آرڈر مانگنے والوں پر ڈال دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version