Advertisement

پاک فضائیہ کا 1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو خراجِ عقیدت

پاک فضائیہ  نے 1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو ان کی آٹھویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ 1965 کی جنگ کے ہیرو ائیر کموڈور محمد محمود عالم (مرحوم) کو ان کی آٹھویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5طیاروں کو گرانے کا شاندار کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہواباز نے اپنے ایف 86   طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک منٹ میں تباہ کیا اور گیارہ روزہ جنگ میں کل  9 بھارتی طیاروں کو تباہ کیا جو کہ آج تک ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔

ایم ایم عالم کی ان بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت نے انہیں دو مرتبہ ستارۂ جرأت سے نوازا۔

Advertisement

ایم ایم عالم اس وقت سرخیوں کی زینت بنے جب انہوں نے اپنے  ایف 86  طیارے سے فضائی معرکے میں 9 بھارتی ہاکر طیاروں کو تباہ کیا۔

ایم ایم عالم علالت کے باعث 18مارچ 2013 کو کراچی میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version