Advertisement

آصف زرداری اور فضل الرحمان کا پی ڈی ایم کا اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق

آصف زرداری اور فضل الرحمان   کےدرمیان پی ڈی ایم کا اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق  پی ڈی ایم  کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان  نے سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں  دونوں رہنماؤں کا پی ڈی ایم کا اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق  ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  دونوں رہنماؤں میں اختلافی امور طے کرنے کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے جلد پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کی درخواست کی  جس پر  آصف زرداری نے انہیں 4 اپریل کو سی ای سی اجلاس بلانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی جس میں  یوسف رضا گیلانی کی شکست کے معاملے پر جلد عدالت سے رجوع کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سے رابطے کے بعد مولانا نے نواز شریف سے رابطہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version