Advertisement

کویتی وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد

کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصر ال محمد الصباح وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے ہیں۔

کویتی وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

کویتی وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا بھی لگایا ہے۔

کویتی وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصر ال محمد الصباح ، وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

Advertisement

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کویتی وزارت خارجہ ،وزارت صحت، وزارت داخلہ اور وزارت صنعت و تجارت کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد بھی کویتی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہے۔

توقع ہے کہ کویتی وزیر خارجہ کا یہ دورہ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلز پارٹی نے فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کا امیدوار نامزد کردیا
پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کا مثبت اختتام
او جی ڈی سی کی نئی کامیابی، پاساکھی 14 کنویں سے تیل کی پیداوار کا آغاز
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
سرکاری عازمین حج 2026؛ واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن
Next Article
Exit mobile version