Advertisement

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ایئر چیف نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان   نے جی ایچ کیو  کا دورہ کیا۔

ایئر مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف سے الوداعی ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے  آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی ایئر چیف مارشل کا تعاون اورپیشہ ورانہ مہارت نمایاں رہی ہے۔

Advertisement

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ  معیاری قیادت اوربھرپورکوششوں کے نتیجے میں پاک فضائیہ کا آج کوئی ثانی نہیں ہے۔

آرمی چیف نے قوم کے لیے طویل خدمات کی انجام دہی پر ایئر چیف کا شکریہ  ادا کیا۔

جی ایچ کیو آمد پر ایئر چیف کو گارڈ آف آنر  بھی پیش کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version