Advertisement

ملک بھر میں کورونا ایس او پیز مزید سخت کرنے کا فیصلہ

ہوائی سفر پر پابندی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے ملک بھر میں کورونا ایس او پیز مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا صوبائی چیف سیکرٹریز کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھنے کے سبب ایس او پیز کا نفاذ مزید سختی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی اجلاس میں مُلک بھر میں تمام اقسام کی انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر فی الفور پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ  5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجتماعات میں تمام اقسام کے سماجی، ثقافتی، سیاسی، اسپورٹس اور دیگر اقسام بھی شامل ہیں۔

این سی او سی کے مطابق صورتحال کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ وقت سے پہلے پابندیاں عائد کرنے کے لیے بااختیار ہوگی جبکہ 29 مارچ سے صوبوں کو لاک ڈاؤن کے لیے تازہ ہاٹ اسپاٹس کے نقشے فراہم کیے جائیں گے۔

Advertisement

اسکے علاوہ ٹرانسپورٹ پر پابندی کے حوالے سے ختمی فیصلہ صوبوں سے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی کے آج ہونے والےاجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے اور شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر عمدرآمد میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔

Advertisement

اسد عمر نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کا نفاذ عوام کی حفاظت کے لیے ہی کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version