ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہی ملک تیزی سے ترقی کر سکتا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہی پاکستان تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں توجہ دینے سے معاشرے مضبوط ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عوام کو بہتر تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی سے غربت کا خاتمہ “نیا پاکستان” کے قیام کا بنیادی مقصد ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ یکساں نصاب تعلیم وزارت تعلیم کی اہم کاوش ہے کیونکہ یکساں نصاب تعلیم معاشرے میں توازن قائم کرے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ طلبا کو جدید دور کی تقاضوں سے نمٹنے کے لئے اپنی تجزیاتی صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہیئے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بدعنوانی اداروں اور ملک کو تباہ کرتی ہیں اس لئے طلباء کو چاہئے کہ وہ قوم کے ساتھ سچائی اور وفاداری کی خصوصیات کو اپنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News