Advertisement

امیرالبحر ایڈمرل امجد خان نیازی کا قطر کا سرکاری دورہ

امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے قطر کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوحہ نیول بیس پہنچنے پر کمانڈر قطر امیری نیول فورسز نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پرتپاک استقبال کیا۔

 اس موقع پر امیرالبحر کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

امیرالبحر کو قطری بحریہ کی استعدادکار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

 نیول چیف نے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر قطر امیری ایئرفورس سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے  کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔

Advertisement

میزبان حکام نے خطے کی بحری سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔

سربراہ پاک بحریہ نے قطر کی مختلف بحری تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔

Advertisement

نیول چیف نے جوان بن جاسم کالج کے دورے کے دوران کالج کے کمانڈنٹ سے ملاقات کی اور زیر تربیت افسران سے خطاب کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version