Advertisement

ملک کی ترقی میں حصہ لینے والوں کو اسٹیٹ بینک سپورٹ کرے گا، رضا باقر

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں حصہ لینے والوں کو اسٹیٹ بینک سپورٹ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے صحت کہانی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے لئے ڈیجیٹل ادائیگی  کو آسان بنارہے ہیں۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ ای کامرس کے شعبے میں اب تک دس لاکھ ڈالر کی فنڈنگ ہوچکی ہے اور اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک لاکھ اکاؤنٹس کھل گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی لیکن پھر بھی پاکستان کی ڈیجیٹل آئی ٹی انڈسٹری میں ترقی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے اسٹارٹ اپس میں بہت سی کامیابیاں ملی ہیں،  اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے اقدامات کیے اور خوشی ہے کہ ای کامرس کے شعبے میں ایک ملین ڈالر کی فنڈنگ ہوئی ہے اور اب 2 لاکھ ڈالر تک کی سروسز آپ بیرون ممالک کمپنیوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Next Article
Exit mobile version