Advertisement

پاکستان بین المذاہب اور ثفافتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پر عزم ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بین المذاہب اور ثفافتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کھل کر آواز اٹھائی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پندرہ مارچ کے دن کو عالمی سطح پر منانے کے حوالے سے بھی او آئی سی کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے اور او آئی سی کی جانب سے 15 مارچ کے دن کی حمایت اربوں مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ  اسلام و فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث دنیا بھر میں مسلم اقلیتیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے او آئی سی گروپ کے زیر اہتمام 17 مارچ کو نیویارک میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر ثقافتوں اور تہذیبوں کے مابین اختلافات کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کی جانے والی عالمی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version