Advertisement

ازبکستان کے وزیر خارجہ آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوو آج  دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ  زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ازبک وزیر خارجہ سے باہمی تعلقات،علاقائی مسائل اور بین الاقوامی امور پر مشاورت کریں گے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ  قیادت کے ویژن کے مطابق پاکستان کی توجہ اقتصادی تعلقات میں توسیع،امن،ترقی اور باہمی منسلکی پر ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ  پاکستان کے ازبکستان سے مشترکہ عقائد، تاریخ اور ثقافت پر مبنی گہرے تعلقات ہیں۔ یہ تعلقات مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مظبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک اقوام متحدہ،او آئی سی،اقتصادی تعاون تنظیم  اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت متعدد عالمی فورمز پرقریبی تعاون رکھتے ہیں۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک خطے کی باہم منسلکی بالخصوص پاکستان،افغانستان اور ازبکستان کے مشترکہ ٹرانس افغان ریل منصوبے کی جلد تعمیر پرقریبی معاون ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے یکم سے 3 فروری تک تاشقند کا دورہ کیا تھا۔  اس دورے کے دوران ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی تعمیر کے روڈ میپ پر تینوں ممالک نے دستخط کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version