بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کی وزیر خارجہ سے ملاقات

بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بنگلا دیش سمیت خطے کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ، برابری کی سطح پر، اچھے دو طرفہ روابط کا خواہاں ہے۔
وزیر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے حوالے خصوصی ہدایات دیں۔
دوران ملاقات بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے وزیر خارجہ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے کی جانے والی سفارتی کاوشوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے خصوصی ہدایات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
عمران احمد صدیقی نے وزیر خارجہ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

