Advertisement

وزیر خزانہ کی زیر صدارت زراعت کے شعبے پر اہم اجلاس

مشیر خزانہ

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت زراعت کے شعبے میں جدت کے منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں فارمنگ کے فروغ کیلئے زرعی قرضوں کا عمل بڑھانے کے لئے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بینکنگ عدالتوں میں خالی عہدوں پر ججوں کو ترجیحی بنیاد پر مقرر کرنے پر زور دیا گیا جبکہ زرعی قرضوں کے اجراء کیلئے طریقہ کار کو آسان بنانے اور قوانین میں ترامیم کی تجاویز دی گئی۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نےاجلاس کے دوران  متعلقہ فریقین سے مشاورتی عمل کے بارے میں ایک پریزنٹیشن پیش کی۔

اجلاس میں واضح ایکشن پلان کیلئے سکریٹری لاء اینڈ جسٹس ڈویژن، سیکرٹری فوڈ سکیورٹی ، گورنر سٹیٹ بنک اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰعہدیداروں پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے زراعت کے فروغ کے منصوبے پر موثر اور تیز رفتار عمل درآمد کے لئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ تمام متعلقہ حکام قابل عمل تجاویز کو حتمی شکل دے کر واضح ایکشن پلان کے ساتھ آئیں۔

اجلاس میں وفاقی قومی فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، وفاقی اور صوبائی سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version