Advertisement

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے وفد کی مشترکہ پریس کانفرنس

پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے وفد کی پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات  ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے وفد  نے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ   ہمارے دروازے تمام سیاسی نظریات کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔ خوش نصیبی ہے کہ سابق وزیراعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی ہمارے پاس آئے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں ملاقاتوں کے حوالے سے حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے لیے ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست کی ہے۔  ہم نے آئینی طریقے سے سینیٹ کا الیکشن لڑا ہے،  ایم کیو ایم سے گزارش ہے کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں۔

Advertisement

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  ہمارا وفد صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے مل چکا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں کافی کام کیا ہے۔ میں جب وزیراعظم تھا تو آئین میں ترامیم کے حوالے سے ایم کیو ایم نے کافی ساتھ دیا تھا۔

انہو ں نے کہا کہ  جو سینیٹ الیکشن میں ہمیں ووٹ پڑا وہ وزیراعظم کے خلاف  اعتماد کا ووٹ تھا۔5 لاکھ ووٹوں والے نمائندگان کے لیے بکاؤ کا لفظ استعمال کرنا غلط ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ  ان لوگوں نے  ہمیں ووٹ دیے جن کو پیسے کی ضرورت نہیں،  وزیراعظم اپنی ہی پارٹی کے ممبران پر

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  ہم نے ضمنی الیکشن لڑ کر جیت حاصل کی اور حکومت کو ایک بھی سیٹ نہیں لینے دی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہو رہا ہے جس میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں  پر فیصلہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version