Advertisement

بھارت امن کی جانب ایک قدم بڑھائے تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے، شاہ محمود قریشی

ترکی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لئے بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان کی جانب سے دو قدم بڑھائے جائیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالتے ہی بھارت کو امن کی دعوت دی تھی مگر افسوس اس بات کا ہے کہ بھارت سرکار اس سوچ کی حامی نہ تھی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین جمود کی اس فضاء کو ختم کرنے کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ  بھارت مسئلہ کشمیر کے تنازعے کو حل کرنے کے لئے حامی بھرے گا تو پاکستان بھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے روابط کے بعد سیز فائر معاہدے کی بحالی ایک مثبت پیش رفت ہے تاہم قیام امن کی کوششیں اس وقت تک سودمند ثابت نہیں ہو سکتیں جب تک دونوں ممالک کی قیادت دلی طور پر رضامند نہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version