آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے کل ہونے والے الیکشن کے متعلق سابق صدر آصف علی زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
دوران رابطہ دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو سینیٹ میں حکومت پر واضح برتری ہے اور اب حکومت صرف ہارس ٹریڈنگ کرکے ہی جیت سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل یوسف رضا گیلانی اور غفور حیدری کی کامیابی کےلیے پرامید ہیں کیونکہ ہمارا ہوم ورک مکمل ہے اور تمام اراکین نے حمایت کا یقین دلایا ہے۔
اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے بتایا ہے کہ ہمارے اراکین پر سنجرانی کو ووٹ دینے کےلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کی اور ہمارے اراکین کو توڑا تو سب عوام کے سامنے لائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

