Advertisement

پاکستان، ازبکستان کو وسط ایشیائی ممالک میں ایک اہم برادر ملک سمجھتا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، ازبکستان کو وسط ایشیائی ممالک میں ایک اہم برادر ملک سمجھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے وزیر خارجہ جناب عبدالعزیز کامیلوو کی وزارتِ خارجہ میں وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تجارت سمیت کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان عقیدہ، مشترکہ تاریخ اور ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی خوشگوار تعلقات استوار ہیں جوکثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک علاقائی روابط بڑھانے اور خاص طورپر پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی جلد تعمیر کے لئے قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

Advertisement

ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف نے خطے میں روابط کے فروغ اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی ہے کہ ازبک وزیر خارجہ کامیلوف کے حالیہ دورہ ء پاکستان سے دو طرفہ روابط کی رفتار مزید بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ باہمی مفاد کے شعبوں میں موجود دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے میں مدد ملے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version