Advertisement

پاک فضائیہ کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے ایئر چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

بعدازاں سربراہ پاک فضائیہ نے امیر البحر سے ملاقات کی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نیول چیف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امیرالبحر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ مسلح افواج کے مشترکہ شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

Advertisement

ایئر چیف نے خطے میں سمندری تحفظ  کے لیے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کی تعریف کی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے پیشہ وارانہ امور میں پاک بحریہ کے بھر پور تعاون کو سراہا اور نیک خواہشات کے اظہار پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version