Advertisement

تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ 24 مارچ کو ہوگا، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے  کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ 24 مارچ کو کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنا مشکل فیصلہ تھا۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم کی خواہش ہےکہ تعلیمی ادارے کھلےرہیں تاہم 24 مارچ کو اجلاس میں حالات کو دیکھتے ہوئےفیصلہ کریں گے۔

شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں بڑا فرق ہے اور آن لائن پڑھائی سے طالبعلم خوش نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی نظام بکھرا ہوا ہے، نجی اسکولوں میں انگریزی اور سرکاری اسکولوں میں اردو میں تعلیم دی جاتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ اب حکومت کی جانب سے یکساں نصاب تعلیم پورے ملک میں نافذ ہوگا کیونکہ نصاب میں ردوبدل کا دائرہ کار صوبوں کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے اسی لئے یکساں نصاب پر سندھ کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یکساں نصاب کا مقصد سب کو ایک پیج پر لانا ہے کیونکہ ہم نے اپنےاسکول کےنظام کو 3سے 4 سسٹم میں تقسیم کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایلیٹ سکول، سرکاری اسکول، پرائیویٹ اسکول، مدارس ہر جگہ اپنا اپنا نصاب ہے اور اس مختلف نصاب نے عوام کو تقسیم کررکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version