Advertisement

حکومت کا ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹی ایل پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرداخلہ  کا کہنا ہے کہ  تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ پنجاب حکومت کی درخواست پر اینٹی ٹیرارزم ایکٹ کے تحت  کیا گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں خود ختم نبوت ﷺ کا سپاہی ہوں، جس ملک میں ختم نبوت کا سپاہی  وزیرداخلہ خود ہو وہاں ناموس رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ ختم نبوت ﷺ اور ناموس رسالت ﷺ کے لیے شیخ رشید کی جان بھی حاضر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کیا ،ایمبولینسز کو روکا، 2 پولیس اہلکار شہید کیے۔ہم نےآخر تک مذاکرات کی کوشش کی لیکن یہ ہر صورت فیض آباد آنا چاہتے تھے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم کردار ادا کیا۔

Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جی ٹی روڈ اور ہائی ویز  سمیت  ملک میں تمام شاہراہیں کھول دی گئی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ  تحریک لبیک پر پابندی  کے لیے سمری کابینہ میں بھجوائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم آج بھی اس بات پر قائم ہیں کہ اسمبلی میں ناموس رسالت ﷺ کا بل پیش کریں گے۔ ہم ایسا مسودہ چاہتے ہیں جس سے نبی ﷺ کا جھنڈابلند ہو۔ جو آپ چاہتے ہیں اس سے دنیا میں ہمارا انتہاپسندی کا امیج جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version