پی آئی اے کا مانچسٹر کیلئے اسلام آباد سے دو طرفہ اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ

پی آئی اے کا مالی بحران سنگین؛ پی ایس او نے جیٹ فیول دینے سے انکار کردیا
پی آئی اے نے مانچسٹر کے لئے اسلام آباد سے دو طرفہ چاراضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 6 اور 7 اپریل کو آپریٹ کی جانے والی ان پروازوں پر 14 سو مسافرسفر کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریڈلسٹ کے تحت 9 اپریل سے برطانوی ،آئرش شہریوں کے علاوہ دیگر کی آمد پر پابندی ہوگی، لیکن پی آئی اے کی 9 اور11 اپریل کی دوطرفہ شیڈول پروازیں پابندی کے تحت آپریٹ نہیں کی جائیں گی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اضافی پروازوں کے ذریعے برطانیہ میں واپسی کے منتظرپاکستانی شہریوں کی واپسی ممکن ہوگی۔
سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا ہے کہ9 اپریل کے بعد کوئی غیر برطانوی شہری برطانیہ داخل نہیں ہوسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کہ جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے معاملے پر سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن برطانیہ میں گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کی چھٹیوں پر پاکستان آئے ہونے ہیں ان تارکین وطن کی واپسی مشکل مرحلہ بن گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

