Advertisement

ناموس رسالت اور اسلامو فوبیا ایک عالمی مسئلہ ہے، طاہر محمود اشرفی

اسلام

اسلام

وزیراعظم کے نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت اور اسلامو فوبیا ایک عالمی مسئلہ ہے۔

وزیر اعظم کے نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناموس رسالت اور اسلاموفوبیا کے مسئلے پر وزیراعظم نے مختلف ممالک کے سربراہان کو خطوط بھی لکھے ہیں اور ان کی کوشش سے ہم 57 اسلامی ممالک کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت نے اسلامو فوبیا روکنے کے لئے بین الاقوامی سطح کے فورم پر آواز اٹھائی ہے اور عالمی سطح پر توہین رسالت روکنے کے لئے عالم اسلام کی اسلامی تنظیموں سے رابطہ کرکے اسلام آباد میں اجلاس  بُلانے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ توہین رسالت کےمعاملے پر دیگر مذاہب کے لوگوں سے بھی بات کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توہین رسالت سے متعلق اقوام متحدہ میں مستقل بنیادوں پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version